پی ایس ایل کراچی منتقل کئے جانے کا امکان، محمد آصف کی تنقید

24 Feb, 2023 | 06:51 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں  سابق قومی کرکٹر محمد آصف کا کہنا تھا کہ میچ  ونیو اچانک چینج نہیں ہونی چاہیئے، سب چیزوں کا پہلے سے فیصلہ ہو چکا ہوتا ہے۔ یہی کہوں گانالائق سربراہ بیٹھے ہیں جو یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔ اس سے لیگ کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل 8 کے13ویں میچ میں آج  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلا جائے گا۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف  کا کہنا تھا کہ میچ اگر شفٹ ہو جاتے ہیں تو کرکٹ  شائقین کے لئے بہت بری خبر ہوگی۔ میچ پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بہت سٹرگل کر رہی ہے، اوپنرز نہیں چل رہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ بہت اچھا کھیل رہی ہے، حسن علی کی واپسی بہت مثبت سابت ہوئی  ہے، پچھلا میچ جیتے ہیںجس وجہ سے انکا کانفیڈینس بہت اچھا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجربہ کار کھلاڑی حفیظ  کے تجربے کا استعمال کریں، وہ کپتان بھی رہ چکا ہے، سرفراز  کو اچھی کپتانی دکھانی پڑے گی اچھے فیصلے لینے پڑیں گے ورنہ ہار کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 سابق  فاسٹ بالر محمد آصف کا میچ  منتقلی کے بارے میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی کچھ کنفرم نہیں ہے۔ چیزیں اچانک نہیں چینج  ہونی چاہیئے، سب چیزوں کا پہلے سے فیصلہ ہو چکا ہوتا ہے۔ یہی کہوں گانالائق سربراہ بیٹھے ہیں جو یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔ اس سے لیگ کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔

 میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی،  سرفراز کو بولڈ فیصلے لینے ہونگے۔ وہ الجھا ہوا ہے، زمہ داری لینی ہوگی، خد جلدی نمبر پر آکر پرفارمنس دکھائیں، اس سے ٹیم کو بھی حوصلہ ملتا ہے۔تجربہ کار کھلاڑی حفیظ ٹیم میں موجود ہے اس کا سہی استعمال کریں، آپ کے پاس جو ٹیلینٹ ہے اسے استعمال کریں۔

مزیدخبریں