ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمران خان کی  اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق درخواست  سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربرا ہی میں 3رکنی بنچ تین مارچ کو سماعت کرے گا، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ میں شامل ہونگے۔ 

 درخواست میں اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے  ہیں، واضح رہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کیلئے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer