(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےسی بی ڈی پنجاب بولیورڈ کلمہ چوک انڈر پاس ریماڈلنگ کو فعال کر دیا ، کلمہ چوک انڈرپاس ریماڈلنگ منصوبے کے تحت توسیع شدہ انڈرپاس کو ڈھائی ماہ میں ٹریفک کیلئے فعال کر دیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب انتظامیہ نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے ،سی بی ڈی پنجاب بولیورڈ لاہور کی ترقی کو نئی سمت دیگا ،عوامی ریلیف ہمارا نصب العین ہے ،سی بی ڈی پنجاب اور تمام اداروں نے دن رات کام کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کلمہ چوک انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے فعال کرنے سے ٹریفک کی بلاتعطل روانی یقینی بنے گی ،سی بی ڈی پنجاب بولیورڈ کلمہ چوک انڈر پاس ریماڈلنگ منصوبہ 23 مارچ کو مکمل ہو جائے گا۔