پی ایس ایل 8: حسن علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

24 Feb, 2023 | 03:05 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

حسن علی نے پشاور زلمی کے بیٹر جمی نیشم کو آؤٹ کر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کیں، فاسٹ بولر نے یہ سنگ میل 156 ٹی ٹوئنٹی میچز میں عبور کیا۔حسن علی 200 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے 12ہویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں، اس سے قبل جنید خان، محمد حفیظ، عمر گل، عماد وسیم اور اظہر محمود بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ شاداب خان، سعید اجمل، یاسر عرفات، محمد عامر، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔وہاب ریاض نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 405 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ اس بار بھی پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔



مزیدخبریں