ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا ہوجائیں ہلے گلے کیلئے تیار، محکمہ تعلیم نے شاندار اعلان کردیا

 طلبا ہوجائیں ہلے گلے کیلئے تیار، محکمہ تعلیم نے شاندار اعلان کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ) طلبا ہلے گلے  کیلئے ہوجائیں تیار، محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 12 سے16 مارچ تک "ہفتہ جشن بہاراں" منانے کا اعلان   کردیا۔  

ذرائع کے مطابق  پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں، سکولوں میں 12 سے 16 مارچ تک مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں  فلاور شو، کلچرل شو، ڈرامہ، تقریری مقابلے اور فن فیئر ہوگا۔ جشن بہاراں کے سلسلے میں ہر طالبعلم ایک پودا لگائے گا اور اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لے گا۔ مذکورہ دنوں میں سالانہ امتحانات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا،  امتحانات کا شیڈول کسی صورت متاثر نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  پاکستان میں بہار کو صرف موسم ہی نہیں ایک تہوار سمجھا جاتا ہے، ہرسال موسم بہار کے موقع پر  خصوصی طور پر باغوں کے شہر میں لاہور  جشن بہاراں میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے،روایتی کھانوں کے ساتھ میلہ جشن بہاراں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے،کھلے آسمان کے نیچے بچھی چارپائیاں،گاؤں جیسا کھلا ڈلا ماحول،رنگ برنگے دیسی کھانے،چاٹی کی ٹھنڈی میٹھی لسی چلتی ہے تو کہیں کوئی بانسری کی مدھر دھن سے دل کے تار چھیڑ تا نظر آتا ہے۔