لاہور میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

24 Feb, 2023 | 12:42 PM

Read more!

(کومل اسلم ) باغوں کے شہر لاہور میں سورج نےکرنیں بکھیرناشروع کردیں ، محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کردی۔ 

گزشتہ چار پانچ روز سے لاہور میں دھند چھٹنے اور سورج کے کرنیں بکھیرنے سے  سردی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکاموجودہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم لاہور کا  کم سے کم درجہ حرارت13 اورزیادہ سےزیادہ 29ڈگری رہنے کا امکان  ہے، ہوا 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی  ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ 

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا،آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب لاہورآلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آ گیا، شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 215ریکارڈ کی گئی، شاہدرہ 282،کینال بینک 244، فیز 5 ڈی ایچ اے  235، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 220ریکارڈکی گئی۔ 
 


مزیدخبریں