ویب ڈیسک: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 97 پیسے سستا ہوکر 260 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔ آج جمعہ کو بھی کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور ڈالر 43 پیسے سستا ہوکر 260.50 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہوکر269 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔