شہر قائد میں گرین لائن بس کو حادثے

24 Feb, 2023 | 10:33 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں میں گرین لائن بس کو حادثے میں خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ گئی،  بس فٹ پاتھ پر ٹکرانے سے بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا، حادثے میں خواتین سمیت 8 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا،  گرین لائن بس حادثے پر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریک کو کلیئر کرکے سروس بحال کردی گئی۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،  بس کے اندر اور ٹریک پر نصب کیمروں سے مدد لی جائے گی۔

ترجمان گرین لائن بس کے مطابق حادثے میں مسافر محفوظ رہے تاہم ڈرائیور کو شیشے سے ٹکرانے کی وجہ سے گہری چوٹیں آئی ہیں۔ جدید بسیں حفاظت کے اعلیٰ معیار سے لیس ہیں جس کی وجہ سے کوئی سنگین نقصان نہیں ہوا۔ بریک فیل ہونا خارج از امکان ہے۔

مزیدخبریں