جیل بھرو تحریک: آج پنڈی کے کمیٹی چوک پرگرفتاریاں دیں گے، شیخ رشید

24 Feb, 2023 | 09:43 AM

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں آج پنڈی کے کمیٹی چوک پرگرفتاریاں دیں گے جن میں 6 ایم این ایز اور 14 ایم پی اے خود پہلے گرفتاریاں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عامر کیانی سب سے پہلے گرفتاری دیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اگلے 72 گھنٹے اہم ہیں، کسی کا باپ بھی اب الیکشن نہیں روک سکتا۔

مزیدخبریں