ویب ڈیسک:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں، دو دہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں امریکا سرفہرست ہے۔
نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی، زرعی آلات اور دیگر شعبوں میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک سال میں ہماری سرمایہ کاری میں تقریباً پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
نیڈ پرائس کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر خطے کا امن خراب نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان وعدوں کی پاسداری کریں۔