شاہ محمود قریشی کو 30 دن کیلئے نظر بند کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

24 Feb, 2023 | 09:16 AM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 30 روز کیلئے نظر بند کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ 22 فروری سے جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں نے کارکنوں کے ہمراہ لاہور میں گرفتاری دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 30 دن کیلئے نظر بند کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مزیدخبریں