ویب ڈیسک: ہالی وڈکے بدنام زمانہ سابق ہدایتکار ہاوری وائنسٹین کو مزید 16 برس قیدکی سزا سنا دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو لاس اینجلس کی عدالت نے ہالی وڈ کے سابق ہدایتکار کو اداکاراؤں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں مزید 16 سال قید کی سزا سنائی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہاروی وائنسٹین کو 2013 میں ایک فلم فیسٹیول کے دوران ہوٹل کے کمرے میں اداکاراؤں کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گزشتہ سال دسمبر میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔امریکی عدالت میں ہاروی نے جج سے اپیل کی کہ براہ کرم مجھے عمر قید کی سزا نہ دیں، میں اس کا مستحق نہیں ہوں۔
ہاروی پر سن 70 کی دہائی میں 80 سے زیادہ خواتین نے عصمت دری اور بدتمیزی کے الزامات لگائے تھے۔رپورٹس کے مطابق 70 سالہ ہاروی پہلے ہی نیویارک میں ایک الگ جرم میں 23 سال قید کی سزا کاٹ رہےہیں۔2020 میں ہالی وڈ کے سابق ہدایتکار کو 2006 میں ایک پروڈکشن اسسٹنٹ اور 2013 میں ایک اداکارہ کے ساتھ ریپ کے جرم میں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔