ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسی حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر یوکرین نے خصوصی نوٹ جاری کر دیا

روسی حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر یوکرین نے خصوصی نوٹ جاری کر دیا
کیپشن: File Photo
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روسی حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر یوکرین نے خصوصی نوٹ جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ24 فروری 2022 کو روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے جنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک روس یوکرین جنگ میں 42 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ 56 ہزار سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 15 ہزار افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-24/news-1677210052-2817.jpg

تاہم روسی حملے کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر یوکرین کے مرکزی بینک نے جمعرات کو ایک یادگاری نوٹ کی نقاب کشائی کی۔رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے یوکرینی کرنسی Hryvnia کا 20 کا خصوصی نوٹ جاری کیا گیا جس کے ایک طرف تین فوجیوں کو قومی پرچم بلند کرتے ہوئے دکھایا گیا۔