ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالب علم ہو جائیں تیار،امتحان کیسے لیا جائے گا؟پیف نے بڑا فیصلہ کر لیا

Punjab education foundation,big decision
کیپشن: Students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن  نے دوسری تا پانچویں جماعت کے بچوں کا کا امتحان لینے سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔

  تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن  نے دوسری تا پانچویں جماعت تک کا امتحان دو زبانوں میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،دوسری تا پانچویں جماعت تک کے بچوں کو انگریزی اور اردو زبان میں پرچہ حل کرنے کی اجازت ہوگی ۔

 اس ضمن میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے امتحانی شیڈول جاری کر دیا،پیف حکام نے منسلک سکولوں کے طلباء کا کوالٹی ایشورنس امتحان لینے کا اعلان کر دیا ہے،ساڑھے سات ہزار سکولوں کے طلباء کا کوالٹی ایشورنس امتحان دس مارچ سے ہوگا۔

سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کا انگریزی، اردو، ریاضی، جنرل نالج کا امتحان لیا جائے گا ،دوسری جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک 25 فیصد طلباء کا امتحان لیا جائے گا،،پیف کے تحت سکولوں کے امتحان 31 مارچ تک جاری رہیں گے۔