(عابد چوہدری)رائے ونڈ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی،تین ملزمان برہنہ کرکے ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق رائے ونڈمیں تین ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
تین ملزمان خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے رہے، پولیس نے تین نامزد ملزمان سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان ابرار ، وقاص اور رفیق ن نامی ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزمان کی جانب سے متاثرہ خاتون قتل کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔
سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی،سی سی پی او نے واقعہ کی مکمل تحقیقات اورواقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔