13 سالہ لڑکے کے قتل کی لرزہ خیز واردات کا ڈراپ سین،تہلکہ خیز انکشافات

24 Feb, 2022 | 05:16 PM

Imran Fayyaz

(عرفان ملک)قتل کی لرزہ خیز واردات کا ڈراپ سین ، سی آئی اے سٹی ڈویژن پولیس نے آٹھ ماہ قبل تیرہ سالہ بچے کے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا ۔

ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی خالد ابوبکر کے مطابق تیرہ سالہ بچے کے والدین پہلے ہی وفات پا چکے تھے ،بچے کو ایک خاتون نے اپنا بھائی بنایا ہوا تھا۔ یوسف پٹھان نامی شخص نے بچے کے ڈیڑھ مرلہ مکان پر قبضہ کرنے کے لئے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے تشدد کر کے اسے قتل کیا تھا ، قتل کے بعد اس کی لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ بعد یوسف پٹھان کو بھی اس کے مخالفین نے اسی گھر کے باہر قتل کر دیا تھا ،سی آئی اے پولیس نے قاتل یوسف پٹھان کے تین ساتھیوں کو گرفتار کیا ۔ڈی ایس پی خالد ابوبکر کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذیشان ، ابراہیم اور فلک شیر شامل ہیں۔

مزیدخبریں