جب ملزم ظاہرجعفر کی خاطر امریکی سفارتخانے کو وضاحت جاری کرنی پڑی

24 Feb, 2022 | 03:54 PM

ویب ڈیسک : نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جب  پہلی دفعہ عدالت میں پیش کیا گیا تب ظاہر نے پہلی مرتبہ بات کی اور ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک امریکی شہری ہوں۔

جب اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سوال اٹھائے گئے تو امریکی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی شہری جس ملک میں رہتے ہیں ان پر وہاں کا قانون لاگو ہوتا ہے۔ اگر کوئی امریکی شہری کہیں گرفتار ہوتا ہے تو سفارتخانہ ان سے ملاقات کر کے ان کا حال احوال پوچھ سکتا ہے اور انھیں وکلا کی سہولت بھی مہیا کی جاتی ہے۔

تاہم امریکی سفارتخانہ نہ تو قانونی مشورہ دے سکتا ہے اور نہ ہی عدالتی کارروائی میں شامل ہو سکتا ہے اور نہ ہی کسی مجرم کی رہائی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

  

مزیدخبریں