(جمال الدین)مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کا کیس،انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتار شوٹرز کی شناخت پریڈ کیلئے 10 مارچ کی نئی تاریخ مقرر کردی۔
ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے شناخت پریڈ کیلئے درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیاکہ بلال یاسین جیل جا کر ملزمان کو شناخت کرنے کیلئے دستیاب نہیں، بلال یاسین ابھی صحت یاب نہیں ہوئے, ڈاکٹرزنے بیڈ ریسٹ کی ہدایت کر رکھی ہے، شناخت پریڈ کیلئے نئی تاریخ دی جائے۔
عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے 10 مارچ کی تاریخ مقرر کردی، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو شناخت پریڈ کےانتظامات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔