تھراپی ورکس کا کردارکیا تھا?

24 Feb, 2022 | 03:14 PM

  ویب ڈیسک :  پولیس  کا کہنا ہے کہ  ملزم ظاہر کی والدہ عصمت جعفر نے تھیراپی ورکس میں فون کر کے وہاں سے ٹیم کو بلوایا تھا۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھراپی ورکس کے دو مالک بھائیوں دلیپ کمارا ور وامق ریاض کو ظاہر جعفر کے والد نے فون کرکے کہا ظاہر کسی کے ساتھ solicite کررہا ہے کسی کو ہمارے گھر بھجوا دو۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج  میں بیس جولائی کو رات آٹھ بج کر چھ منٹ کی پر تھیراپی ورکس کی پانچ افراد پر مشتمل ٹیم گھر کے گیٹ سے اندر آئی جس کے کچھ ہی دیر بعد تھراپی ورکس کی ٹیم ایک زخمی شخص کو گھر سے باہر گیٹ کی طرف لاتی نظر آئی۔ پولیس کے مطابق ظاہر نے تھراپی ورکس کے ایک ملازم پر بھی حملہ کیا اور وہ شدید زخمی ہوا، اس کا آپریشن بھی ہوا ہے۔

ظاہر کی والدہ عصمت جعفر کی لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق وہ خود بھی فیزیو تھراپی اور نیورو لنگوسٹک پروگرامنگ سے منسلک ہیں جس میں سائیکوتھراپی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ظاہر جعفر خود بھی تھراپی ورکس میں کلاسز لیتے تھے۔ وہ اسکول کے بچوں کو پرسکون رہنے کے لئے لیکچرز دیتے تھے۔

انھوں نے اپنی پروفائل میں لکھا ہے کہ وہ تھراپی ورکس سے سنہ 2015 سے منسلک ہیں تاہم تھراپی ورکس کی ویب سائٹ پر موجود فیکلٹی میں ان کا نام درج نہیں ہے۔

مزیدخبریں