ویب ڈیسک : انسٹاگرام کے بعد اب فیس بک نے بھی مختصر ویڈیو فیچر ''ریلز''کو متعارف کرادیا ہے اور دنیا بھر میں صارفین فیس بک پر ریلز پوسٹ اور دیکھ سکیں گے۔ اور کونٹینٹ کرئیٹرز پیسے بنا سکیں گے۔
فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی طرف سے 150 سے زائد ممالک میں ریلز فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے یادرہے 2021 میں میٹا نے یہ فیچر صرف امریکا کے صارفین کے لئے پیش کیا تھا جبکہ ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر یہ فیچر 2020 میں پہلی دفعہ متعارف کرایا گیا تھا۔
کمپنی کے مطابق فیس بک پر صارفین اپنا آدھے سے زیادہ وقت ویڈیوز دیکھ کر ہی گزارتے ہیںمیٹا نے فیس بک پر ریلز متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ اس فیچر کے ذریعے کونٹینٹ کریئٹرز کے لیے پیسے کمانے کے مواقع بھی پیش کیے ہیں۔واضح رہے کہ 'ریلز پلے بونس پروگرام' تخلیق کاروں کے لیے ایک ارب ڈالر مختص کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔
اس پروگرام کے تحت کمپنی نے فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے خصوصی مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے ایک ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس کے علاوہ تخلیق کار ریلز پر مونیٹائزیشن یعنی اشتہارات کی مدد سے بھی پیسے کما سکیں گے۔