ویب ڈیسک: روس کے یوکرین پر حملے سے عالمی معیشت ہل گئی، ایشیائی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔
چینی اسٹاک مارکیٹ میں ایک فیصد جبکہ جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں ایک اعشاریہ دو فیصد گرگئی،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 879 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے. غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے زائد ہو گئی ہے۔ گندم کی عالمی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا، پام آئل کی عالمی قیمت میں 2.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
قبل ازیں روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف سپیشل آپریشن کا اعلان کیا تھا، انہوں نے عالمی طاقتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس، یوکرین آپریشن میں بیرونی مداخلت پرجواب دےگا۔