لاہور میں آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی

24 Feb, 2022 | 11:28 AM

(فاران یامین) شہرمیں آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی،  ائیر کوالٹی انڈیکس پرآلودگی کی شرح 196 ریکارڈ کی گئی  ۔

ایئرکوالٹی انڈیکس پرآلودگی کی شرح کوٹ لکھپت 299، یوایس قونصلیٹ281، ایچیسن کالج مال روڈ 277، فدا حسین ہاؤس277، ماڈل ٹاؤن 272، خانہ سلیمی 264، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 235 اور ایف سی کالج 225 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر اورگردونواح میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں، شہرکاموسم سرد اورخشک رہے گا۔شہرکا کم سے کم درجہ حرارت11 ڈگری سینٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا، شہرمیں13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچلےگی،ہوامیں نمی کا تناسب 85 فیصد ہوگا۔

مزیدخبریں