کورونا کے پیش نظر تجارتی مراکز پر لگی پابندیاں ختم

24 Feb, 2021 | 10:34 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: این سی او سی کا اجلاس، جس میں  تمام تجارتی مراکز  سے اوقات کار کی پاپندی کو ختم کر دیا گیا اور شادی ہالز ملکان کو انڈور تقریبات کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کی شرط ختم کر دی گئی ہے جب کہ ایس او پیز کے تحت انڈور شادی تقریبات کی بھی 15 مارچ سے اجازت ہوگی تاہم ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی اور جون کے مہینے میں کیے جائیں گے جب کہ پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے جس کے بعد پلے آف میچز میں ایس او پیز کے تحت تمام شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ این سی او سی نے 15 مارچ سے مزارات اور سینما کھولنے کی بھی اجازت دیدی ہے۔

مزیدخبریں