سٹی 42:قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا پول کھل گیا، لاہور غیر قانونی قبضوں میں پوری ڈویژن پر سبقت لے گیا، شہرمیں 342 ارب کی 37 ہزار 204 کنال اراضی پر قبضے کا انکشاف، ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کاروائی فوٹو شوٹ ثابت،کمشنرنے ڈپٹی کمشنرز کو اراضی واگزار کرانے کا ٹاسک سونپ دیا.
تفصیلات سرکاری دستاویزات نے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا پول کھول دیا ہے۔ شہر میں 342 ارب کی 37 ہزار 204 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف ہواہے۔ ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں فوٹو شوٹ تک محدود رہییں۔ ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود 5ہزار 52 کنال سرکاری اراضی واگزار کراسکے۔ کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن نے چاروں اضلاع کےڈپٹی کمشنرز کو اسٹیٹ لینڈ سے قبضہ فوری واگزار کرانے کا ٹاسک سونپ دیاہے۔
سرکاری اراضی پر قبضے میں لاہور نےسب کو پیچھےچھوڑ دیا۔ ڈویژن میں لاہور پہلے، قصور دوسرے، ننکانہ صاحب تیسرے جبکہ شیخوپورہ چوتھے نمبر پر ہے۔ قصور میں 3 ارب 42 کروڑ مالیت کی 15 ہزار 90 کنال پر،ننکانہ صاحب میں 5 ارب 37 کروڑ کی 32 ہزار 471 کنال پر جبکہ شیخوپورہ میں 2 ارب 11 کروڑ کی 8 ہزار 577 کنال سرکاری اراضی زیر قبضہ ہے۔قبضہ مافیا کے خلاف موثر آپریشن کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔