سٹی 42: بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی بالی وڈ میں اپنےکیریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات کا اظہار کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں نورا فتیحی نے کینیڈا سے بھارت آنے کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بتایا، ان کا کہنا تھا کہ جب میں بھارت پہنچی تو یہاں ویسا بالکل نہیں تھا جیسے میں نے سوچا تھا۔
نورا فتیحی ڈائریکٹرکےگھر پیش آئے واقعے کے بعد خوب روئیں، نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی تھی کہ کوئی مجھے لیموزین میں لینے آئےگا اور میں کسی شاندار گھر میں رہوں گی اور پھر اسی لیموزین میں آڈیشن کے لیے جاؤں گی تاہم ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، بلکہ مجھے اس کے الٹ انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہیں مجھے سخت برا بھلا کہا گیا تو کہیں مجھے رد کیا گیا اور مجھے انتہائی تکلیف دہ صور تحال کا سامنا رہا۔
نورا نے بتایا کہ ایک آڈیشن کے دوران کاسٹنگ ڈائریکٹر نے جسے پتہ تھا کہ میں بھارتی نہیں اور مجھے ہندی نہیں آتی، لیکن پھر بھی اس نے مجھے ہندی میں اسکرپٹ پڑھنےکو دیا تاکہ وہ مجھ پر ہنس سکے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایسے رویوں سے سخت دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور کینیڈا واپس جانے پر بھی غور کررہی تھیں۔