ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑائی کا خوفناک انجام، خاتون نے خود کو بیوہ ظاہر کردیا

لڑائی کا خوفناک انجام، خاتون نے خود کو بیوہ ظاہر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خاوند سے جھگڑا ہونے پر بیوی نے خود کو بیوہ ظاہر کردیا، نادرا، پاسپورٹ ریکارڈ تبدیل، خاوند نے ریکارڈ میں رد و بدل کا مقدمہ کرادیا، اہلیہ کے اقدام سے ساکھ خراب ہوئی۔ ضلع کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے کیس پر سماعت کی۔ شوہر عمر مسعود نے اپنے بیان میں کہا کہ بیوی کے اقدام سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، ملزمہ کی پہلی شادی ظفر اقبال نامی شخص سے ہوئی تھی، جو 20 سال قبل فوت ہو گیا تھا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزمہ میرے عقد میں 2012 میں آئی اور اس کی بیوی کے طور پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوایا۔ 2014 میں تعلقات خراب ہونے پر نادرا سے نیا شناختی کارڈ اور نیا پاسپورٹ بنواکر سابقہ شوہر کی بیوہ بن گئی ہے۔ ملزمہ نے سابقہ شوہر کی بیوہ بن کر بیرون ملک کا سفر اور عمرہ بھی کیا۔

عدالت نے مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر گواہان کو طلب کرلیا ہے۔ مدعی کی جانب سے ایف آئی اے نے ملزمہ کیخلاف ریکارڈ میں رد و بدل کا مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔