ملک میں پراپرٹی، کنسٹرکشن کی پہلی آن لائن ایکسپو کا انعقاد

24 Feb, 2021 | 06:51 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42:  پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پراپرٹی اور کنسٹرکشن کی ورچوئل (آن لائن) ایکسپو 25 فروری کو شروع ہوگی، پاکستان کی پہلی ورچوئل (آن لائن) ایکسپو 25 فروری کو شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کی آن لائن نمائش رواں ماہ کی 25 تاریخ سے شروع ہوگی۔ ورچوئل ایکسپو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کیا جانے والا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں حقیقی نمائش کی طرح عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آن لائن نمائش کی جائے گی۔ ورچوئل ایکسپو میں ملک بھر کے بڑے تعمیراتی ادارےاپنے کاروباری، رہائشی منصوبہ جات نمائش کیلئے پیش کریں گے۔

ورچوئل ایکسپو کے انعقاد کا بنیادی مقصد کورونا کے اس وبائی دور میں تعمیراتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ ورچوئل ایکسپو سے صارفین حقیقی نمائش کی طرح گھر بیٹھے نمائش میں شامل ہونے اور منصوبہ جات کو دیکھنے کے علاوہ معلومات، سرمایہ کاری، خرید و فروخت کر سکیں گے ۔ ورچوئل ایکسپو دنیا بھر میں کاروبار کو فروغ دینے اور گھر بیٹھے صارفین تک پہنچنے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ 
ورچوئل پلیٹ فارم کی خاص بات یہ ہے کہ نمائش میں شرکت کے لیے وقت کی قید نہیں ہے۔ چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت کوئی بھی سٹال ہولڈر یا وزیٹرآن لائن پلیٹ فارم پر نمائش میں شرکت کر سکے گا۔ نمائش میںخصوصی طور پر پراپرٹی، کنسٹرکشن کے حوالے سے بلڈرز ،ڈویلپرز ، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرسے وابستہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کر سکیں گی۔ ورچوئل ایکسپو میں دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود شخص صرف ایک Click سے شرکت کر سکتا ہے اور اسی وجہ سے ایکسپو کے ذریعے منصوبہ جات اور مصنوعات کی رسائی پوری دنیا تک با آسانی ممکن ہے۔ خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی جو وطن عزیز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان آنے سے قاصر ہیں یا مصروف ہیں وہ ورچوئل ایکسپو کو ترجیح دیتے ہیں اور بیرون ملک سے با آسانی ایکسپو میں شرکت کر سکتے ہیں۔ 
نمائش کا ذریعہ چونکہ آن لائن ہے اس لئے نمائش کے ذریعے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں تک پیغامات و مصنوعات کوپہنچا جا سکتا ہے جو حقیقی نمائش میں ممکن نہیں ہوتا، ورچوئل میڈیم کی وجہ سے نمائش میں لاکھوں افراد بیک وقت شرکت کر سکتے ہیں اور ہزاروں Exhibitiorsاپنی مصنوعات کی نمائش کر سکتے ہیں۔ ورچوئل ایکسپو میں شامل ہونے والے افراد کو مختلف منصوبہ جات پر خصوصی رعایت دی جائے گی اور صارفین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی انعامات، لکی ڈراز وغیرہ بھی نمائش کا حصہ ہوں گے۔ 
واضح رہے کہ ورچوئل ایکسپو کے انعقاد کو وفاقی وزرا، اہم سیاسی شخصیات، کاروباری و سماجی شخصیات سمیت عام شہریوں نے خوب سراہا ہے اور خود کو نمائش میں رجسٹرڈ کروا رہے ہیں۔ شہری اس حوالے سے تمام تفصیلات اور رجسٹریشن کیلئے ورچوئل ایکسپو کی ویب سائٹ www.vexpo.pkوزٹ کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں