سابق سرکاری خاتون ملازم کی شکایت پر افسرکوعہدے سے ہٹادیاگیا

24 Feb, 2021 | 05:35 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہد ندیم)سابق سرکاری افسر خاتون نے حاضر سروس لیسکو افسر کو کھڈے لائن لگوا دیا، بلوں کی ریکوری کے لئے سابق ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو رعنا احمد کے گھر ٹیم جانے پر ایس ڈی او فیصل ٹاؤن طاہر ستار کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق لیسکو کی ٹیم کو سابق ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو رعنا احمد کے گھر جانا مہنگا پڑ گیا، شکایت کرنے پر ایس ڈی او فیصل ٹاؤن طاہر ستار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، لیسکو ٹیم کمرشل پراپرٹی پر70 ہزار روپے سے زائد بل کی وصول کے لئے گئی تھی، رعنا احمد کے بھائی ڈاکٹر فیصل مسعود مرحوم کے کلینک کا بل واجب الادا تھا، لیسکو ٹیم کی جانب سے نادہندہ پراپرٹی کے بل کا پوچھا گیا جو رعنا احمد کو ناگوار گزرا اور وہ ایس ڈی او کے دفتر پہنچ گئیں.

ذرائع نے بتایا کہ ایس ڈی او نے بلوں کی ادائیگی پر کنکشن منقطع ہونے کا کہا جس پر سابق خاتون افسر نے برہمی کا اظہار کیا، ایس ڈی او کو ملنے کے بعد سابق ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلیٰ سطح پر شکایات درج کروا دی، شکایت درج ہونے پر ایس ڈی او فیصل ٹاؤن طاہر ستار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مین مارکیٹ گلبرگ میں بجلی کی تاروں کو زیرزمین کرنے کا فیصلہ کرلیا، ضلعی انتظامیہ نے بیوٹیفکیشن آف لاہور منصوبے کے تحت تاروں کو ہٹانے کی درخواست کی تھی جس کی بنیاد پر لبرٹی گول چکر کی طرز پر مین مارکیٹ کے اطراف میں بجلی کے نظام کو زیر زمین کیا جائے گا، لیسکو کی کنسٹرکشن ڈویژن کے سٹاف کی مدد سے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

مزیدخبریں