سٹی 42: افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی پرامید ہیں کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ہر سال ترقی کی نئی منازل طے کر ےگی۔
36سالہ افغان آلراؤنڈ محمد نبی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ آلراؤنڈراس سال دفاعی چیمپئین کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں ، ماضی میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔
آلراؤنڈر محمد نبی اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار آف اسپن باؤلنگ کی بدولت دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرچکے ہیں ، وہ بگ بیش لیگ، کیربین پریمیئر لیگ، بنگلہ دیشں پریمیئر لیگ،افغانستان پریمیئر لیگ اور انگلینڈ وائٹلیٹی بلاسٹ میں شرکت کرچکے ہیں۔
محمد نبی کا کہنا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل خوب کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کو ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید پذیرائی ملے گی کیونکہ یہاں ہر سال نئے کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بن رہے ہیں۔