فیلڈ سٹاف کو خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ

24 Feb, 2021 | 03:37 PM

Arslan Sheikh
Read more!

قیصر کھوکھر: محکمہ ریونیو کے فیلڈ سٹاف کی سنی گئی، فیلڈ سٹاف کو زرعی ٹیکس کی وصولی میں خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو کے فیلڈ سٹاف کیلئے خوش خبری سامنے آئی ہے۔ فیلڈ سٹاف کو زرعی ٹیکس کی وصولی میں خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو نے منظوری کیلئے سمری کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے فیلڈ سٹاف کیلئے الاؤنس کی درخواست کی تھی۔ 

سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے تجویز دی تھی کہ فیلڈ سٹاف کو زرعی ٹیکس اکٹھا کرنے پر الاؤنس دینے سے ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور ریونیو بھی بڑھے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ اپنے اگلے اجلاس میں اس کی منظوری دے گی۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ معدنیات نے سکول ٹیچرز اور ڈاکٹرز کو سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا تھا۔جس سے سکول ٹیچرز اور ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو بنیادی تنخواہ کا پچاس فی صد بطور سپیشل الاؤنس دیاجائے گا۔ سمری منظوری کیلئے کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی تھی۔ سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا کہنا تھا کہ کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں