باؤلنگ کوچ محمد زاہد نے استعفی دے دیا

24 Feb, 2021 | 03:21 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باؤلنگ کوچ محمد زاہد نے اپنا استعفی پی سی بی کو بھجوادیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد زاہد نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے باؤلنگ کوچ کے عہدے سے دستبردارہوگئے، سابق فاسٹ باؤلر ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے دستبردار ہوئے ہیں، محمد زاہد نےگزشتہ برس ستمبر میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

دسمبر میں وہ اپنی فیملی سے ملنے انگلینڈ گئے تھے، اسی دوران انگلینڈ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کےباعث فلائٹ آپریشن ملتوی ہونےکے سبب وہ واپس نہیں آسکے تھے۔  گزشتہ ہفتے محمد زاہد نے زبانی طور پر بورڈ حکام کو اپنے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا،  بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ محمد زاہد کے مستعفی ہونے کے بعد ان کے متبادل کی تقرری کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں