راکھی ساونت نے اپنی شادی کے بڑے سچ سے پردہ اٹھا دیا

24 Feb, 2021 | 03:20 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے نام کے چرچے نہ صرف انڈیا بلکہ پاکستان میں بھی انکے بارے مختلف خبریں زیرگردش رہتی ہیں، راکھی ساونت کا شمار ان اداکارؤں میں ہوتا جہنوں نے شوبز کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا،اپنی شادی کے بارے اہم بات بتاتے مداحوں کو حیران کردیا۔

تفصیل کے مطابق بھارت کی مشہور اداکارہ اور ریئلٹی شو ’ بگ باس‘میں نظر آنے والی راکھی ساونت نے اپنی ازدواجی زندگی کے اہم راز کو فاش کردیا، راکھی نے اپنےایک بیان میں کہا کہ اگر اپنے شوہر کی پہلی محبت اور بچے کے بارے علم ہوتا تو کبھی ان سے شادی نہ کرتی،اداکارہ کا کہناتھا کہ  ’میرے شوہر نے مجھ سے اپنی پہلی بیوی اور بچے کے بارے میں چھپایا تھا جو میں نے پورے بھارت کو بتادیا۔‘

مزید بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ ’اگر میرے شوہر رتیش مجھے پہلے ہی اپنی بیوی اور بچے کے بارے میں بتا دیتے تو میں کبھی بھی اُن سے شادی نہ کرتی۔’میں اپنا گھر بسانے کے لیے کبھی کسی دوسری عورت کا گھر نہیں اُجاڑتی۔میں نے پورے دل سے رتیش سے شادی کی تھی اور میں اپنے شوہر سے بہت محبت بھی کرتی ہوں لیکن میری یہ بدقسمتی ہے کہ وہ میری تقدیر میں نہیں۔

واضح رہے بھارت کے مشہور رئیلٹی شو’باگ باس‘ جس کی میزبانی بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کررہے ہیں جبکہ راکھی بھی اس شو کا حصہ ہیں،گزشتہ دنوں اداکار نے راکھی کی حرکات پر ایکشن لیتے ہوئے برہمی کااظہارکیا تھا،شو کے دوران راکھی ساونت کی جانب سے کچھ عجیب و غریب حرکتیں کی گئیں جس پر شو میں شریک دوسری کنٹیسٹنٹ روبینہ نے راکھی کی ان حرکتوں کا انتظامیہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شو بنانے والے راکھی ساونت سے یہ سب کانٹینٹ کے لیے کروارہے ہیں۔

 یہ بات سن کر سلمان خان اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پائے بھڑک اٹھے، سلمان خان نے انتہائی غصے سے چلاتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبات جذبات ہیں اور ہمارے جذبات کنٹینٹ ہیں، کیا میں یہ سب کنٹینٹ کے لیے کررہا ہوں، بھاڑ میں گیا کنٹینٹ جو حرکتیں آپ لوگ کررہے ہیں وہی ہم دکھارہے ہیں لیکن آپ لوگ مذاق ارائیں گے، شرم آنی چاہیے آپ لوگوں کو۔

مزیدخبریں