(سٹی42) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق پیسرر،سپیڈ سٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتے ہیں مگر گزشتہ دنوں سے وہ اس پلیٹ فارم پر نظر نہیں آئے، مگر سوشل میڈیا پر ان سے مشابہت رکھنے والی ایک خاتون کا چرچہ ہورہا ہے جس کی تصاویر اور ویڈیو منظرعام پر آچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق معروف سابق پیسرر،سپیڈ سٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی ہمشکل سامنے آگئی، خاتون کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آتی ہی مقبول ہونے لگی،ویڈیو میں خاتون کے ہمراہ ایک شخص بھی موجود ہے، منفرد انداز اپنائے اس ویڈیو کو اب تک 66 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں۔
وائرل ہونے والی خاتون کا تعلق بھارت سے جو کہ ٹک ٹاکر سٹار ہے، خاتون کانام ونیتا کھیلنانی ہے، سوشل میڈیا صارفین بھی دیکھ کردنگ رہ گئے،اپنی ویڈیو کے کیپشن میں خاتون کا کہناتھا کہ جب سوشل میڈیا نہیں ہوا کرتا تھا تو والدین بچوں کی تصویریں کیسے کھینچا کرتے تھے۔ ٹک ٹاکر سٹار ونیتا کھیلنانی کا مزید کہنا میاں بیوی، سوشل میڈیا کی غیر موجودگی میں اپنی تصاویر کیسے کھنچوایا کرتے تھے۔ خاتون نے ویڈیو کا دوسرا ورژن بھی پیش کیا۔
علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر خاتون کی تصاویر کا خوب چرچہ ہرہورہا ہے اس کے ساتھ ساتھ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی تصویر بھی شیئر کی گئی، تاہم اس حوالے سے انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔