خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنا کلرک کو مہنگا پڑگیا

24 Feb, 2021 | 12:02 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول پیسہ اخبار کا کلرک اعجاز احمد مبینہ طور پرخواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے پر معطل کردیا گیا۔

 تفصیلات کےمطابق  گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول پیسہ اخبار کا کلرک اعجاز احمد مبینہ طور پرخواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔ہیڈمسٹریس نے کلرک اعجاز احمد کو معطل کرنے کے بعد سی ای او ایجوکیشن کی ڈسپوزل پر بھیج دیا ہے۔ ہیڈ مسٹریس شائستہ سلیم کےمطابق کلرک اعجاز احمد کا سکول میں غیر متعلقہ شخص کو داخل کرنا ،سیٹ سے غائب رہنا اور اختیارات کا ناجائزاستعمال معمول تھا۔

انکا کہنا ہے کہ کلرک اعجاز احمد کو متعدد بار نشاندہی کے بعد معطل کیا گیا۔دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ معاملہ کی مکمل انکوائری کے بعد کلرک کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گزشتہ روزقصور میں زینب میڈیکل کالج کی طالبات کےساتھ زیادتی اور ہراسگی کے واقعات میں ملوث کالج کے مالک محمد احمد کےخلاف محتسب پنجاب کے ازخود نوٹس کےمعاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی تھی، مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے محتسب پنجاب کو رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق کالج کا مالک مختلف غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اور اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت نو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کالج کا مالک قصور میں ایک غیر رجسٹرڈ ہیلتھ سینٹر "علی پولی کلینک" کے نام سے چلا رہا تھا، ملزم کی تین ماہ کی نظربندی میں ایک ماہ اضافے کا ٹوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ  شہر میں زیادتی کی وارداتوں کا ہونا عام ہوچکا ہے،  جنسی ہراساں،بدفعلی اور زیادتی جیسے واقعات نے خواتین، بچوں کا گھر سے نکلنا محال بنادیا،معاشرے میں زیادتی کے واقعات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا، آئے روز حوا کی بیٹی کی آبروریزی کی جارہی ہے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ستم ظریفی یہ کہ بااثر ملزمان کو پولیس بھی پکڑنے سے کتراتی ہے۔

مزیدخبریں