شہر کی اہم شاہراہوں کی سنی گئی

24 Feb, 2020 | 10:13 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد حسین ) چیف سیکرٹری پنجاب کی مداخلت پر مال روڈ اور علامہ اقبال روڈ کی ری سٹرکچرنگ کے لیے ورک آرڈرز جاری کردیئے گئے، منصوبے پر سات کروڑ ستر لاکھ لاگت آئے گی۔

مال روڈ کا کنٹریکٹ میسرز جلال کنسٹرکشن جبکہ علامہ اقبال روڈ کا کنٹریکٹ اسماعیل اینڈ کمپنی نے حاصل کرلیا۔ دونوں کمپنیوں کو ورک آرڈرزجاری کردئیے گئے۔ مال روڈ کی تزئین و آرائش پر4 کروڑ 30 لاکھ جبکہ علامہ اقبال روڈ پر 3 کروڑ 43 لاکھ لاگت آئے گی۔

دونوں ماڈل شاہراہوں کی ری سٹرکچرنگ سے دس منٹ کی مسافت طے ہو سکے گی۔ مال روڈ اورعلامہ اقبال روڈ پرفٹ پاتھوں کی بحالی، لین مارکنگ، کرب سٹونز پینٹنگ، کیٹ آئیزفکسنگ، نئی پارکنگ بیز، سائن بورڈز فکسنگ، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پیڈ سٹرین لینز مارکنگ کی جائے گی جبکہ یہ منصوبہ ساٹھ روز میں پایا تکمیل کو پہنچے گا۔

چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری نے کہا کہ ساٹھ روز میں مال روڈ اور علامہ اقبال روڈ کی ری سٹرکچرنگ کا منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔ دونوں شاہراہوں پر زیر وتجاوزات کے لیے ریگولیشن انفورسمنٹ عملہ تعینات رہے گا۔

مال روڈ اور علامہ اقبال روڈ کی ری سٹرکچرنگ کے پروجیکٹ سے دونوں شاہراہوں کی خوبصورتی میں تو اضافہ ہوگا لیکن شہریوں اور تاجر برادری کو ساٹھ روز تک ٹریفک جام کی ازیت سے بچانے کے لیے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں