محکمہ اوقاف نے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کرالی

24 Feb, 2020 | 09:05 PM

Malik Sultan Awan

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف کاروائیاں جاری، محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے صلاح الدین روڈ باغبانپورہ میں کروڑوں روپے مالیت کی چھ کنال اراضی واگزار کرا لی۔
محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے مینجر رانا احسان الحق کی نگرانی میں باغبانپورہ کے علاقے میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں بارہ کروڑ روپے مالیت کی چھ کنال اراضی کو واگزار کرا لیا گیا، محکمہ اوقاف کی اراضی پر مقامی افراد نے پودوں کی نرسری قائم کرکے قبضہ جما رکھا تھا ۔

محکمہ اوقاف کے عملہ نے بھاری مشینری کے ہمراہ کامیاب آپریشن کیا اور نرسری کو ختم کرکے سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا، مینجر دربار حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ احسان الحق نے بتایا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے باثر افراد کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، چھ کنال اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی۔

مزیدخبریں