نواز شریف بارے بلاول کے بیان پر حمزہ کا ردعمل

24 Feb, 2020 | 07:54 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے میاں نواز شریف کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ نہ کرتے تو اچھا تھا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف علاج کے لئے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں ان کی طبیعت بہت خراب ہے جب آصف زرداری بیمار تھے میں ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرتا تھا، بلاول کو نوازشریف کے حوالے ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاست میں جو شائستگی کا سفر کیا تھا اس کو برقرار رہنا چاہیے۔ اللہ تعالی سب کے والدین کو صحت عطا فرمائے نواز شریف کی اس ملک کے لئے بڑی خدمات ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے بلند   وبانگ دعوے کرنے والوں نے عوام کو جیتے جی مار دیا ہے۔

یاد رہے چیئرمین  پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پانچ روز کے کیلئے لاہور آئے ہوئے تھے، جہاں انہوں نے پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں جبکہ مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

مزیدخبریں