ْقذافی بٹ: مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ صرف نیب اپوزیشن کے رہنماؤں کی زبان کو دبانے کےلئے استعمال کیاجارہاہے۔ عمران خان بارہ موسموں کی بات کرتے ہیں عوام کو بدحال اور ٹیکے لگا کر انہیں حوروں کا موسم نظر آتاہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ، تاخیری حربے خواجہ سعد رفیق اور حمزہ شہباز کے کیسز میں بھی کئے جارہے ہیں جو افسوسناک ہے.نیب کا زور گرفتاریوں پر ہوتا ہے وہ گرفتاریوں کے بعد عدالتوں کو کچھ نہیں دکھا سکتے۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ نیب کی حراست میں بے گناہ سیاسی قیدیوں کا کون ذمہ دار ہے. عمران خان بارہ موسموں کی بات کرتے ہیں عوام کو بدحال اور ٹیکے لگا کر انہیں حوروں کا موسم نظر آتاہے۔ عمران خان عوام پر رحم کھائیں تاریخی مہنگائی کا بم گرایا ہے جس کی واپسی نظر نہیں آرہی۔
لیگی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ معیشت کاجو حال کر دیا ہے گلیوں چوکوں چوراہوں میں لوگ بددعائیں کررہے ہیں۔ عمران خان نے عدم برداشت کی سیاست کو فروغ دیا ہے، کل یونیورسٹی میں عمران خان نے طالب علم کی بات کا جواب نہیں دیا اور عدم برداشت کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان معاشرے کو ایسے جگہ لے آئے کہ لوگ سوچ رہے ہیں کل روٹی ملے گی یا نہیں۔ آٹے کی کمیشن رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں میٹنگز میں کہتے جہانگیر ترین نے کچھ نہیں کیا آپ کی اے ٹی ایم سے قوم خمیازہ بھگت رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں گھر پر بارہ کروڑ روپے لگایاگیا بتایا جائے کہاں سے پیسہ آیارسیدیں دکھائیں اب آپ کی ہر چیز کی رسیدیں چیک ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کےلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے عدلیہ کو سابق اٹارنی جنرل کا نوٹس لے کر وفاقی وزیر قانون اور وزیر اعظم کو استعفی دے دینا چاہئے۔ اداروں میں مداخلت اور در اندازی کی جا رہی ہے وزیر اعظم کو استعفیٰ دے کر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔