لاہور قلندرز کی ناقص کارکردگی، سابق کرکٹر پھٹ پڑے

24 Feb, 2020 | 06:14 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی مسلسل ناقص کارکردگی پر لاہور سے تعلق رکھنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز پھٹ پڑے ،سابق کرکٹرز کہتے ہیں کہ قلندرز کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

پی ایس ایل کے پہلے چار ایڈیشنز کی طرح پانچویں ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کی ناقص کارکردگی پرجہاں عام شائقین کرکٹ مایوس ہیں وہیں پر لاہور سے تعلق رکھنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز بھی لاہور قلندرز کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں۔
پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز اورپھر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست پر لاہور سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹرزکا کہنا تھا کہ قلندرز کی کوئی حکمت عملی دکھائی نہیں دیتی ،سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز نے پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ قلندرز سے لاہور کا نام واپس لیا جائے۔
لاہور کے لئے ماضی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کا کہنا تھاکہ لاہور نے سب سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹرز پیدا کئے ہیں اس لئے قلندرز کی پرفارمنس لاہور کرکٹ کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے ۔

مزیدخبریں