در نایاب: پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کر دیا۔
پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے " اللہ اکبر" میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے ۔ 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، جب پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا ۔ اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے جس نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔