سپیکر پنجاب اسمبلی کی کوشش رنگ لے آئی

24 Feb, 2020 | 05:56 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری تنازعہ پر معاملات طے پاگئے، سپیکر چودھری پرویز الہٰی نے ڈپٹی سپیکر اور وزیر قانون کو اکٹھے بیٹھا دیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی کوششوں سے ڈپٹی سپیکر اور وزراء کے درمیان تنارع تصفیہ کی طرف چل پڑا ہے۔ ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری اور صوبائی وزراء کے درمیان شکایات کے معاملہ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی کاوشوں کے باعث بریک تھرو ہوا ہے۔

 گزشتہ رات ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ سپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ چاہتے ہیں عوام کو زیادہ سے زیادہ ڈلیور کیا جائے۔   سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے ملاقات کا اہتمام کروانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

 چوہدری پرویز الہیٰ نے پہلے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلی کی ملاقات کا وقت طے کیا گیا جس کے بعد وزیراعلیٰ اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان ملاقات میں اسمبلی ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے اور ڈپٹی سپیکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعلی نے ڈپٹی اسپیکر کو تمام تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کی جانب سے پولیس کے خلاف تحریک استحقاق کے معاملہ کو ایک بار پھر اٹھایا گیا تھا جس پر صوبائی وزیر قانون اور ڈپٹی سپیکر کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں