موسم میں تبدیلی کیساتھ پولیس یونیفارم بھی تبدیل

24 Feb, 2020 | 05:52 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)موسم سرما رفتہ رفتہ رخصت ہورہا ہے،دن کے وقت گرمی جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی سردی کا احساس ہوتا، لوگوں نے گرم ملبوسات کی جگہ گرمیوں کے کپڑوں کی خریداری شروع کردی ہے،موسم میں تبدیلی پر پنجاب پولیس کو بھی یونیفارم تبدیل کرنے کاحکم دیا گیا۔

تفتصیلات کے مطابق موسم میں تبدیلی کے باعث بازاروں میں گرم ملبوسات کی جگہ گرمیوں کے کپڑے آچکے ہیں، پنجاب پولیس نے بھی اہم فیصلہ کیا،موسم میں تبدیلی کے بعد پولیس کو جرسی پہننے سےمنع کر دیا گیا،ایس ایس پی ایڈمن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،موسم کی تبدیلی کےبعد سی سی پی او نے اہلکاروں اور افسران کو پولیس یونیفارم کے ساتھ جرسی پہننے سے منع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ایڈمن نےنوٹیفیکیشن جاری کیا کہ کل سے یونیفارم کے ساتھ جرسی نہیں پہنی جائے گی،اس سے اہلکاروں اور افسران کی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے،ذرائع کا کہناتھا کہ ایس ایس پی ایڈمن کو ریٹائرمنٹ کے کیسز جلد نمٹانے کی ہدایات کی گئی ہے،ریٹائرمنٹ والے دن ہی افسران اور اہلکاروں کو پینشن بک جاری کی جائے گی،رواں سال لاہور پولیس کے 160 اہلکارریٹائرڈ ہوجائیں گے،افسران و اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ کے بعد مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔

دوسری جانب محکمہ پولیس سے ریٹائرہونے والے افسران اور اہلکاروں کی سنی گئی،پولیس افسران اور اہلکاروں کوریٹائرمنٹ سے 1 ماہ قبل چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا،سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے چھٹی دینے کے احکامات جاری کر دئیے۔

مزیدخبریں