(شاہد ندیم) وزارت مذہبی امورکی جانب سےرواں سال حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز پچیس فروری سے ہوگا، چھ مارچ تک شیڈول بینکوں میں درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سےحج درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حج درخواستیں پچیس فروری سے چھ تک مارچ وصول کی جائیں گی۔ اس سےقبل چوبیس فروری کوحج درخواستوں کی وصولی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم تیکنیکی وجوہات کی بنیاد پربینکوں کووصولی سے روک دیا گیا تھا۔ وزارت نےتمام شیڈول بینکوں کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی ہدایت پرہفتہ اوراتوارکےروز بھی حج درخواستوں کی وصولی کےلیےبینک کھلے رہیں گے۔
حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز پچیس فروری سے ہوگا
24 Feb, 2020 | 05:18 PM