اپ گریڈ نہ کیے جانے پر پاکستان پوسٹ کے ملازمین کا احتجاج

24 Feb, 2020 | 04:39 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: پاکستان پوسٹ کے ملازمین احکمات کے باوجود ملازمین کو اپ گریڈ نہ کیے جانے پر احتجاج، پوسٹل ایمپلائرز کی جانب سے جی پی او میں ایک گھنٹے کے کیے احتجاج کیا گیا اور قلم چھوڑ ہڑتال بھی کی گئی۔

جی پی او میں ملازمین نے مطالبات کے حق میں نکالی گئی ریلی میں مرکزی چیف آرگنائزر عامر پاشا بٹ، سیکرٹری جنرل پنجاب آصف عارف، سینئر نائب صدر شاہد حسین، فنانس سیکرٹری محمد بوٹا، انفارمیشن سیکرٹری قاسم سندھو، آفس سیکرٹری محمد خالق، اسسٹنٹ سیکرٹری عبدالراوف، خالد جاوید، شاہد سلیم بٹ، ظفر اقبال، رانا عمران، احمد حسن، وسیم خان سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

 ملازمین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی، مرکزی چیف آرگنائزر پوسٹل یونین عامر پاشا بٹ کا کہنا تھا کہ 2016 کو ملازمین کی اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کیے تھے، پاکستان پوسٹ کے آپریشنل اسٹاف کے 15ہزار ملازمین کو اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا۔

 حکومت ملازمین کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے فوری حکم نامہ جاری کرے، قلم چھوڑ ہڑتال 29 فروری تک جاری رہے گئی۔

مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ڈاک خانوں کی تالا بندی کریں گئے۔

مزیدخبریں