ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو زہر کھانے سے بچالیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو زہر کھانے سے بچالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس :پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو زہر کھانے سے بچالیا۔ملاوٹ مافیا کی مضر صحت کارراوئیاں،آلائشوں سےتیارتین ہزارلیٹرمضر صحت آئل،کوکنگ آئل میں ملانے کی کوشش ناکام،فوڈ اتھارٹی نے مال ضبط کر لیا۔


ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں پی ایف اے ٹیموں نےکرول گھاٹی میں کارروائی کی،،اس دوران شیخ رمضان،وارث اورمولوی اسلام فیٹ رینڈرنگ یونٹ کوآلائشوں سےتیل تیار کرنے پرسیل کیا گیا جبکہ3000لیٹرناقص آئل تلف،ایک ہزارکلوبدبو دار خام مال،13بڑے کڑاہے اور30خالی ڈرم ضبط کرلیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کےمطابق تیل نکالتےوقت ذبح کیے گئے یا مردہ جانوروں کی آلائشوں میں کوئی فرق نہیں رکھا جاتا، فیٹ رینڈرنگ یونٹس پر آلائشوں سےتیارآئل کو استعمال شدہ کوکنگ آئل میں ملا کرکے دوبارہ فروخت کیا جانا تھا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کےمطابق آلائشوں سے تیار تیل بائیو ڈیزل کمپنی کےحوالےکردیا گیا،ماہرین کے مطابق آلائشوں سےنکلا تیل ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer