میٹرک امتحانات، ڈیوٹی سے غیرحاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

24 Feb, 2020 | 12:59 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) میٹرک امتحانات میں مختلف امتحانی سینٹرز سے اساتذہ کے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہونے پرمحکمہ تعلیم ڈیوٹی سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کرے گا۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت میڑک امتحانات میں ڈیوٹیوں سے غیرحاضر اساتذہ کا معاملہ پرمحکمہ تعلیم ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کرے گا، لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات2020 شروع ہوچکے ہیں، امتحان  میں ڈیوٹی سے غیر حاضر اساتذہ کےخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق مختلف سینٹرز کے وزٹ کے دوران اساتذہ اپنی ڈیوٹی سے غائب تھے جس پر متعلقہ اداروں کو غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارشات بھیج دی گئی ہیں، بورڈ زرائع کے مطابق 826 امتحانی مراکز میں میڑک کے سالانہ امتحانات ہورہے ہیں،تمام امتحانی مراکز میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہونے کے باعث غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

گزشتہ دنوں ے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نےتمام متعلقہ افسران کوامتحانی مراکزکے گردونواح سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا حکم دیا تھا،تاکہ غیرمتعلقہ افرادکوامتحانی مراکزسے دوررکھا جاسکے اورٹریفک کی روانی کو یقینی بنایاجاسکے۔

مزیدخبریں