سٹیج ڈراموں کو نئے موضوعات اور نئے چہروں کی ضرورت ہے، ہنی شہزادی

24 Feb, 2020 | 10:26 AM

مال روڈ(زین مدنی ) فلم و سٹیج کی معروف اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ سٹیج ڈراموں کو نئے موضوعات اور نئے چہروں کی ضرورت ہے۔

میڈیاسے بات چیت کے دوران ہنی شہزادی نے کہا کہ پاکستانی سٹیج ڈرامہ پوری دنیامیں مشہورہے،ہمارے فنکارجس ملک میں بھی تھیٹرسجاتے ہیں انہیں شائقین کی طرف سے بے پناہ پذیرائی ملتی ہے تاہم کچھ عرصہ قبل غیرمعیاری ڈراموں کی وجہ سے تھیٹرکونقصان ہوا،اب ڈرامہ ایک بارپھربہترہوچکاہے، ہنی شہزادی کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت سٹیج ڈراموں کو نئے موضوعات اور نئے چہروں کی اشد ضرورت ہے سب سنیئر کوچاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کو اپنے ساتھ ملا کر پرموٹ کریں تاکہ وہ بھی اپنی فنی صلاحیتوں کو منوا سکیں۔

مزیدخبریں