(زین مدنی )نامور اداکارہ سونیا حسین ویسے تو خود کو فیمنسٹ ہی کہتی ہیں لیکن ہر سال 8 مارچ کو منعقد ہونے والے ایونٹ ” عورت مارچ“ اور اس میں لگائے نعروں کے وہ حق میں نہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران سونیا حسین نے کہا کہ فیمنزم کو لوگ عموما غلط سمجھتے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں یہ فیمنسٹ ہیں تو مردوں سے نفرت کرتی ہوں گی لیکن ایسا نہیں ہے، فیمنزم صرف برابری ہے، عورت اور مرد دونوں کے حقوق پر بات کرنی ہے۔ سونیا حسین نے کہا کہ اگر عورت گھر میں کھانا بنا سکتی ہے تو مرد بھی بنا سکتا ہے، لیکن یہ روٹی والا جو نعرہ بنایا گیا تھا میں اس کے حق میں بالکل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عورت مارچ میں لگائے نعروں سے میں بالکل اتفاق نہیں کرتی، میرا خیال ہے کہ جب آپ کسی چیز کو لےکر حد سے بڑھ جائیں تو پھر ایسا ہی کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ ”میرا جسم میری مرضی“ میں اس بات سے سے اتفاق نہیں کرتی۔