ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکن انجیکشن لگاتی ہوں، ثروت گیلانی

اسکن انجیکشن لگاتی ہوں، ثروت گیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) پاکستانی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ اسکن انجکشن لگاتی ہیں لیکن ہر روز نہیں۔

معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے بتایا ہے کہ وہ اسکن انجکشن لگاتی ہیں ۔ ایک انٹرویو میں ثروت گیلانی نے کہا کہ میرے شوہر پلاسٹک سرجن ہیں میں اسکن انجیکشن لگاتی ہوں مگر ہر روز نہیں۔ ثروت گیلانی نے کہا کہ روم ٹور پر شوہر کے ساتھ بوسے والی تصویر پر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر بہت تنقید کی گئی۔ اداکارہ نے کہا کہ دورے سے واپسی پر انھوں نے بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کے ساتھ تصویر کیا لی ان کی حب الوطنی پر ہی سوالات اٹھا دیئے گئے جس پر بہت دکھ ہوا انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سے بہت محبت کرتی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔