پی ایس ایل 5، صدر پاکستان، گورنر پنجاب میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے

24 Feb, 2020 | 12:36 AM

Malik Sultan Awan

(وسیم احمد) لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے مابین میچ صدر مملکت عارف علوی اور گورنر پنجاب چودھری سرور نے قذافی اسٹیڈیم میں دیکھا۔
صدر پاکستان عارف علوی اور گورنر پنجاب چودھری سرور لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچے تو چئیرمین پی سی بی احسان مانی اور وسیم خان نے ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت نے میچ چئیرمین باکس میں احسان مانی کےساتھ دیکھا جبکہ گورنر پنجاب نے گراؤنڈ کے اندر لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف کے ساتھ میچ دیکھا۔

دوسری جانب لاہور قلندر عوام کے ساتھ گورنر پنجاب چودھری سرور کی امیدوں پر بھی پورا نہ اترسکی،  گورنر پنجاب کا کہنا تھا میرا دل کہتا چاہتا تھا کہ لاہور قلندر جیتےلیکن لاہور قلندر نے ایک بار پھر مایوس کر دیا۔گورنر پنجاب نے لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم میں اتنی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ میرا دل کہتا تھا کہ آج لاہور قلندرز جیتے گی۔ کبڈی کا فائنل ہو یا پی ایس ایل کے میچزز لاہوری شاندار استقبال کرتے ہیں۔

چودھری سرور نے کہا کہ بنگلہ دیش، سری لنکا، ایم سی سی اور پی ایس ایل کے میچزز سے لاہور کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔  گورنر پنجاب نے لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ کے حوالے سے کہا کہ میرا دل کہتا تھا کہ آج لاہور جیتے گی لیکن لاہور قلندر نے عوام کے ساتھ گورنر پنجاب کو بھی مایوس کر دیا۔

مزیدخبریں